غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے کیخلاف مقدمات درج

0
28

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کےمطابق صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر کھالیں اکھٹی کرنے پر141 سے زائد مقدمات درج کیے گئے

پنجاب پولیس کے مطابق محکمہ داخلہ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 124 قانون شکن گرفتار کیے گئے، صوبائی دارالحکومت میں 115 قانون شکنوں کو گرفتار کر کے 108 مقدمات درج کیے گئے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں 10 مقدمات درج، 4 قانون شکن گرفتار کئے گئے، مظفر گڑھ میں 10، حافظ آباد میں 4، جہلم میں 2 اور سیالکوٹ میں بھی 2 مقدمات درج ہوئے۔

Leave a reply