فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 200 یونیورسٹیوں میں شامل

0
12

شعبہ تعلیم میں انقلاب برپا، پاکستانی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 200 یونیورسٹیوں میں شامل،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے عالمی سطح کی ٹاپ 200یونیورسٹیوں میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
رائل کالجز یو کے کے صدور پروفیسر سارہ کلارک اور پروفیسر اینڈریو ایلڈر نے اپنے دورے کے موقع پر فاطمہ جنا میڈیکل یونیورسٹی کو شعبہ طبی تعلیم کا اعلیٰ ادارہ قرار دیدیا۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ میں اعلیٰ درجے کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں تسلیم کیے جانے ، طبی تعلیم اورصحت کی دیکھ بھال میں بہترین کارکردگی پر عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔
اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پاکستان کی واحد پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹی ہے، جہاں اوبسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی کی چارسب سپیشیلٹیز کی منظوری کے بعد انڈکشن کا آغاز ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے میڈیکل ایجوکیشن میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سمیت اناٹومی اور کمیونٹی میڈیسن کے پی ایچ ڈی پروگراموں کی بھی منظوری دیدی ہے،یہ کامیابیاں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے عالمی تعلیمی تعاون، جدت پسندی، پائیدار ترقی اور معیاری تربیت فروغ میں مزید توثیق کرتی ہےاور تعلیم کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتی ہے۔

Leave a reply