فخرزمان کی مایوس کن کارکردگی پراحمدشہزادنےسوالات اٹھادئیے

0
54

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کھلاڑی احمدشہزادنےاوپنرفخرزمان کی مایوس کن کارکردگی پرسوالات اٹھادئیے،
پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کھلاڑی احمدشہزادنےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پر انہوں نےاپنے اسپورٹس کیرئیر سمیت دیگر کرکٹرز کی پرفارمنس پر بھی بات کی۔
میزبان نےاحمدشہزادسےفخرزمان کی پرفارمنس کےبارےمیں سوال کیاتو احمدشہزادنےجواب میں کہاکے ’ فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی میں ایک میچ جتو ایا، ون ڈے میں ان کی اچھی پرفارمنس ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں فخر زمان کے کیا اسٹیٹس ہیں؟۔
اُن کاکہناتھاکہ فخرزمان کےبارےمیں کہاجاتاہےکہ جب چلے گا میچ جتوائے گا لیکن آپ بتائیں فخر کو 10 سال ہوگئے ٹی ٹوئنٹی میں یہ کب چلے گا؟ یہاں پسند نا پسند پر چیزیں چلتی ہیں، کون کس پی ایس ایل ٹیم میں ہے اور اس ٹیم کا پی سی بی میں کتنا عمل دخل ہے۔
احمد شہزادکاگفتگوکوجاری رکھتےہوئےکہناتھاکہ فخر زمان127 کا اسٹرائیک ریٹ ہےاور 20 کی ایوریج ہے، وہ اوپنر سیٹ نہیں ہوتے، چوتھے نمبرپر سیٹ نہیں ہوپاتے اور بیانیہ یہ بنایا ہوا ہے کہ جب چلے گا تو جتوا دے گا تو یہ کب چلے گا‘؟
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے مثبت اسٹیٹس دکھائے جاتے تھے لیکن جب ہم نے ان کے منفی اسٹیٹس دکھائے تو لوگوں نے کہا کہ ہم نے یہ اسٹیٹس تو دیکھے ہی نہیں ۔

Leave a reply