پیرس اولمپکس میں عمدہ کاکردگی کامظاہرہ کرنےوالےفخرپاکستان ارشدندیم کی وطن واپسی کاشیڈول جاری کردیاگیا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے ،چیئر مین ساوتھ ایشین اتھلیٹکس میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی ارشدندیم کو لے کر وطن پہنچیں گے ،وطن واپسی پر ارشد ندیم کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا،ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ وطن پہنچیں گے۔
اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نےفخر پاکستان کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب بھی قومی ہیرو کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔
چیئر مین ساوتھ ایشین اتھلیٹکس میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی کاکہناتھاکہ ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے ان کا استقبال بھی تاریخی ہوگا۔ہم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں بڑااضافہ
نومبر 18, 2024 -
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر شیخ رشید کا گفتگو
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔