
قیمتی ادویات کو محفوظ رکھنے کی نئی ٹیکنالوجی متعارف،ماہرین نے ریفریجریٹر یا فریزر کے بغیر ادویات ذخیرہ کرنیوالی ٹیکنالوجی تیار کر لی ۔
سائنسدانوں نے ایسا جیل تیار کر لیا ، جو انسولین جیسی اہم ادویات کو ریفریجریٹر یا فریزر کے بغیر ذخیرہ اور تقسیم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
محققین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دنیا کے ایسے حصوں میں پروٹین پر مبنی ادویات کی رسائی میں بہتری لا سکتی ہے، جہاں انہیں ذخیرہ کرنے کا انفرا سٹرکچر بہتر نہیں ہوتا۔
جرنل نیچر میں شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دنیا کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے باسیوں کو درپیش سنجیدہ نوعیت کے صحت کے مسائل کی تشخیص اور علاج کی کوششوں میں بہتری لا سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف گلاسگو سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک مصنف ڈیو ایڈمز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جو ٹیکنالوجی انہوں نے بنائی ہے، وہ مریضوں کو پروٹین فراہم کرنیوالی موجودہ کولڈ چین کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اہم پیشرفت رکھتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ یہ سپیشل ہائیڈروجیل بڑی حد تک پانی سے بنا ہے، جو پروٹین کو مستحکم رکھتا ہے اور 50 ڈگری سیلسیئس کے درجہ حرارت تک ان کی خصوصیات کو بچاتا ہے۔
پاکستان میں جدید اے آئی ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیشرفت
جولائی 26, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مٹی سے بجلی فراہم کرنے والا آلہ سائنس دانوں نے تیار کر لیا
اپریل 11, 2024 -
امریکا:پاکستانیوں سمیت 450بین الاقوامی طلبہ کےویزے منسوخ
اپریل 8, 2025 -
ڈالرکی قیمت میں ردوبدل
جولائی 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔