فضائی آلودگی میں اضافہ:حکومت ان ایکشن

0
13

فضائی آلودگی میں اضافہ کےباعث حکومت ایکشن میں آگئی،لاہور شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگادی۔
ضلعی انتظامیہ اور انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نےاسموگ میں کمی کےلئے بڑافیصلہ کرلیا۔لاہورشہرمیں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ہفتہ میں 2 روز ممنو ع قرار دے دیا۔ ہیوی ٹرانسپورٹ بروز جمعہ اور اتوار شہر میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اسموگ کے تدارک کا اہم اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مدثر نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز اور سیکرٹری آر ٹی اے شریک ہوئے۔
اجلاس میں ایچ ٹی وی پر پابندی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 1997 کے تحت لگائی گئی ،پابندی کا اطلاق 8 نومبر 2024 سے 31 جنوری 2025 تک نافذ رہے گا۔خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔
شہریوں کو اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے لئے انتظامات کیے جائیں گےادویات، پٹرول، میڈیکل اور خوراک کی فراہمی کے لئے استثنیٰ ہوگا،انسپیکشن سرٹیفکیٹ والی مسافر بسوں کو استثنیٰ حاصل ہوگاایمبولینس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، پولیس اور قیدی ویگن کو استثنی حاصل ہوگا۔
اجلاس سے خطاب کرتےہوئےڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضاکاکہناتھاکہ ٰفضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے،محکمہ ماحولیات نے اسموگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے،فضائی آلودگی کے باعث پابندیوں کا اطلاق ضروری ہے۔

Leave a reply