
فضائی مسافروں کیلئےاچھی خبر،5سال بعدقومی ائیرلائن(پی آئی اے)کی پرواز مانچسٹرروانہ ہوگئی۔
جولائی 2020کےبعدپی آئی اےکی پہلی بوئنگ ٹرپل سیون پروازاسلام آباد سےمانچسٹرروانہ ہوئی،قومی ائیرلائن کی مانچسٹرکیلئےبراہ راست پہلی پروازشہراقتدار سے12بجکر5منٹ پرروانہ ہوئی،پی آئی اےکی پرواز 701برطانوی وقت کےمطابق شام5بجےمانچسٹرپہنچےگی۔
پی آئی اےکی مانچسٹرکیلئےپروازیں منگل اورہفتےکےروزآپریٹ ہوں گی ،مانچسٹرسے پرواز شام 7بجے روانہ ہوگی جوصبح7بجےاسلام آبادپہنچےگی۔پی آئی اےدوسرےمرحلےمیں لندن اوربرمنگھم کی پروازیں بھی شروع کرےگا۔
واضح رہےکہ برطانیہ اوریورپ نےپی آئی اےپر5سال قبل تحریک انصاف کےدورےحکومت میں اُس وقت کےوزیرہوابازی کےبیان کی وجہ سےپابندی عائدکی تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آبادسےمانچسٹربراہ راست پروازوں کے آغازپرپوری قوم کومبارکباد دی ،اورکہاکہ اللہ کےفضل وکرم سےپاکستان کاپوری دنیامیں تشخص بحال ہورہاہے،پابندی کی وجہ سےپی آئی اےکی ساکھ کونقصان پہنچاجس کوکئی برس کی محنت کےبعدبحال کیاگیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پی آئی اےکی براہ راست پروازوں سےبرطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری مستفید ہوگی ،براہ راست پروازوں کی بحالی سےدونوں ممالک کےمابین تعلقات میں نئی مضبوطی آئےگی،پاکستان کے ہرادارےمیں اصلاحات سےبہتری کاسفرتیزی سےجاری ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف اوربرطانوی سفیرنےمانچسٹرجانیوالی پروازکامعائنہ کیا۔















