فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،اسلام آبادکیلئےپروازیں حسب ِمعمول جاری رہیں گی

0
20

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،اسلام آباد کیلئے تمام ایئر لائنز کی پروازیں حسب ِمعمول جاری رہیں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام افواہوں کو مسترد کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہناہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر قومی اور بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
سی اےاے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں اور اسلام آباد آنیوالی پروازیں حسب معمول جاری رہیں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق خبریں سراسر جھوٹی اور افوا ہیں ہیں۔
سی اے اے کے بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ فضائی مسافر افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی تصدیق کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مصدقہ پلیٹ فارم سے رجوع کریں۔

Leave a reply