فضا علی کا نیا گانا’’مہندی والی رات‘‘دھوم مچانےکوتیار

0
4

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ،ماڈل اورگلوکارہ فضاعلی کانیاگانارواں ماہ ریلیزکیاجائےگا۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کےشعبہ ماڈلنگ،اداکاری،گلوکاری اورمیزبانی میں اپنالوہامنوانےوالی فضانےاب کی بارشادی بیاہ کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ گیت میں اپنی آوازکاجادوجگایاہے۔جس کاپوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ گانےکی لانچنگ تقریب رواں ماہ منعقد کی جائے گی جس میں شوبز سے وابستہ نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔
گانےمیں پاکستانی ثقافت اورروایتی شادی بیاہ کی جھلک پیش کی گئی ہے،گانےکی ہدایتکاری عادل عسکری نے دی ہے جبکہ موسیقی تابو نے ترتیب دی ہے، گانے کے بول ،’’مہندی والی رات‘‘ہیں۔
واضح رہےکہ اس سےقبل بھی فضاعلی شادی بیاہ کےحوالےسےگانےکرچکی ہیں،ان کا گانا’’سہرا‘‘ لاکھوں ویوز حاصل کر چکا ہے اور دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے۔

Leave a reply