آٹھ فروری کے انتخابات سے پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گن گانے والے مولانا فضل الرحمٰن انتخابات کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مسلسل سخت ردعمل دے رہے ہیں، لیکن وہ اس ناراضگی کی وجہ کھل کر بتانے کو تیار نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سیاست سے باہر ہوجائے تو سب کی خیر ہوجائے گی۔ انکا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے بارے اسٹیبلشمنٹ کا موقف واضح نہیں ہے۔ حکومت سمجھتی ہے عوام دوست بجٹ ہے مگر ملک کا کباڑہ ہو گیا ہے، اقلیت حکومت کر رہی ہے، پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے۔
بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہمارے وزیراعظم نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا، سفارتی لحاظ سے ہمارے وزیراعظم کامیاب ہو کر نہیں آئے۔
ان کا کہنا تھا چین کے مہمان آئے اور انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان میں عدم استحکام ہے، چین سے آئے مہمان نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا لگتا ہے آپریشن کے ذریعے چین کی بات پوری کی جا رہی ہے، اس پراسٹیبلشمنٹ کا مؤقف واضح نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی ہے جبکہ جے یو آئی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور اے این پی نے بغیر پارلیمنٹ کی منظوری کے کسی بھی قسم کے نئے آپریشن کی مخالفت کی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شادی کیلئےمیرامعیاربہت بلندہے،کومل عزیز
اگست 2, 2024 -
ناتجربہ کارسرجن اور پی سی بی میں سرجری
جولائی 12, 2024 -
حجاج کیلئے ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی
مئی 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔