فلائی ناس کا ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

0
3

مملکت کے فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری ،سستی ایئر لائن فلائی ناس کا ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغازہوگیا۔
سعودی عرب میں مشرق وسطی کی مشہور لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نےرواں ماہ سے ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ پہلی پرواز نےیکم اگست جمعے کو دوپہر ایک بجکر 46 منٹ پر ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
رپورٹس کے مطابق فلائی ناس روس کیلئے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں پیر، بدھ اور جمعے کو چلائے گی۔سعودی ایوی ایشن کا مقصد قومی کیریئرز کے ذریعے مملکت کو250 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا اور 2030 تک سیاحوں کی تعداد بڑھا کر سالانہ 150 ملین تک لے جانا ہے۔
فلائی ناس مشرق وسطی کی پہلی لو بجٹ ایئرلائن ہے ،جو سعودی سٹاک مارکیٹ تداول میں رجسٹرڈ ہے۔یہ ایئر لائن 30 ممالک میں 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات کیلئے 139 روٹس آپریٹ کرتی ہے۔فلائی ناس 2007 سے اپنے آغاز کے بعد سے دو ہزار سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے، جبکہ 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرچکی ہے۔

Leave a reply