فلسطین میں خون کی ہولی کےخاتمےکیلئےمل کرزورلگانا چاہیے ،وزیراعظم شہباز شریف

0
46

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ فلسطین میں خون کی ہولی کےخاتمےکیلئےمل کرزو رلگاناچاہیے۔
کرسمس ڈےکےحوالےسےوزیراعظم ہاؤس میں تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں وزیراعظم شہبازشریف نےخصوصی طورپرشرکت کی۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ مسیحی برادری کودل کی گہرائیوں سےکرسمس کی مبارکباددیتاہوں،مسیحی برادری کی قیام پاکستان سےخدمات نمایاں ہیں ،مسیحی برادری نےہرشعبےمیں اہم کرداراداکیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دنیامیں امن،ترقی اورخوشحالی کیلئےسب کومل کرکام کرناہوگا، غزہ میں قتل وغارت کابازارگرم ہے،ہزاروں لوگوں کوشہیدکردیاگیا،فلسطین میں خون کی ہولی کےخاتمےکیلئےمل کرزو رلگاناچاہیے،فلسطین میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے،تفریق اورتفریق کاخاتمہ،مل کرامن اورترقی کوفروغ دینا ہوگا ،ہم نےمل کرملکی ترقی اورخوشحالی میں حصہ ڈالناہے۔

Leave a reply