فلم دریشیم 3 میں اجے دیوگن جلوہ گرہونگے،اداکارنےتصدیق کردی

0
3

بالی ووڈکےمعروف اداکاراجےدیوگن فلم دریشیم 3 میں جلوہ گرہونگے اداکار نےاس بات کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق اجے دیوگن ایک بار پھر ہدایتکار ابھشیک پٹھک کے ساتھ ’دریشیم 3‘ میں کام کرنے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجے دیوگن نے ’دریشیم 3‘ کی کہانی سنی اور اس میں موجود پیچیدہ موڑ کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کردار میں واپس آنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ ’دریشیم 3‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد، اجے ’ڈی ڈی پی ڈی 2‘، ’دھمال 4‘ اور ’رینجر‘ کی شوٹنگ کریں گے۔ ان منصوبوں کے علاوہ، اجے کا 2025 تک کا شیڈول مکمل طور پر بک ہوچکا ہے۔

Leave a reply