بھارتی سنیماگھروں میں دھوم مچانےوالی فلم ’پشپا2‘کےچرچےدن بدن بڑھنے لگے فلم نےبھارتی فلم انڈسٹری کےماضی کےتمام ریکارڈ توڑ دئیےصرف 6دنوں میں 1 ہزارکروڑروپے کمانےوالی فلم بن گئی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق تامل اداکارالوارجن کی فلم ’پشپا2‘نےتہلکہ مچادیا،فلم نےریلیزکے6دنوں میں ہی تیزی سے 1 ہزار کروڑ کمانے والی فلم بن کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ پشپا فلم کے پروڈکشن ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم بھارتی سنیما کی تاریخ کی ایسی پہلی فلم ہے جس نے 6 دنوں میں دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کمائے ہیں۔
بھارت سے صرف 6 دنوں میں پشپا 2 نے 645.95 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ ارننگ کی ہے، جس میں ہندی ڈب ورژن نے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ تیلگو زبان میں فلم نے 11 کروڑ کمائے، اور دوسری زبانوں میں بھی اتنی ہی کمائی کی ہے۔
فلم بینوں کا کہنا ہے کہ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد پُشپا 2 سے عوام کی امیدیں بھی زیادہ تھیں اور فلم لوگوں کی توجہ پر اپنی گرفت برقرار رکھتے ہوئے ان کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔
یاد رہے کہ پشپا 2 میں الو ارجن اور رشمیکا مندنا ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں اس فلم کے ساتھ ساتھ اس کے گانے بھی سپر ہٹ ثابت ہوئے اور فلم کی شہرت کی وجہ بنے۔
سینئراداکارہ بابرہ شریف نےزندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں
دسمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی آئی اے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ
فروری 3, 2024 -
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب شروع ہوں گے؟
اپریل 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔