فلورملزایسوسی ایشن اورایف بی آرمیں مذاکرات ناکام

0
113

فلورملزایسوسی ایشن اورایف بی آرکےدرمیان مذاکرات ناکاہوگئے۔
وفاقی حکومت نےبجٹ میں بےشمارٹیکس لگائےہیں۔جس کی وجہ سےمہنگائی کاطوفان آناشروع ہوگیاہےحکومت نے فلورملزپربھی ودہولڈنگ ٹیکس کااضافہ کیاہے۔جس بناپرفلورملزنےآج سےملک بھرمیں ہڑتال کی کال دی تھی اب فلورملزایسوسی ایشن اورایف بی آرکےدرمیان مذاکرات بھی ناکام ہوگئےہیں۔فلورملزکی ہڑتال کی صورت میں آٹےکابحران پیداہوگا۔
چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن عاصم رضانےاعلان کیاہےکہ آج ملک بھرمیں فلورملزکی ہڑتال ہوگی۔ ملز آج گندم کی دھلائی بند کردیں گی اور جمعرات سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ ہم ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار کرتے ہیں، ٹیکس اکٹھا کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں۔
واضح رہے600 فلور ملز مالکان نے گزشتہ دنوں اجلاس میں ہڑتال کی قرارداد منظورکی تھی۔11 جولائی سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کردیں گے، اگر یہ ٹیکس لگا تو آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا۔

Leave a reply