فلپائن میں 6.7شدت کازلزلہ،عمارتیں لرزگئیں

0
55

فلپائن میں 6اعشاریہ 7شدت کازلزلہ آنےسےعمارتیں لرزگئیں،لوگوں میں خو وہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کےمطابق فلپائن میں 6.7شدت کازلزلہ آنےسےلوگوں میں خوف کی لہردوڑ گئی اورلوگ ڈرکےمارےعمارتوں سےباہرنکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق جمعرات کی صبح فلپائن کےعلاقےمندانامیں زلزلہ آیا،ریکٹرسکیل پرزلزلےکی شدت6.7ریکارڈکی گئی۔زیرزمین زلزلےکی گہرائی 630 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کاکہناہےکہ لوگ احتیاط سےکام لیں،علاقےمیں زلزلےکےآفٹرشاکس آسکتےہیں۔ فلپائن پیسفک کے رنگ آف فائر میں واقع ہے اور یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں۔

 

Leave a reply