فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر عدالت کانوٹس

0
12

فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر عدالت نے ڈی جی امیگریشن و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔فوادچودھری کی جانب سےوکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل فیصل فرید چودھری نےمؤقف اختیارکیاکہ عدالت نے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا ،عدالتی حکم کے باوجود فوادچودھری کا نام لسٹ سے نہیں نکالا جارہا۔
وکیل فیصل چودھری نےاستدعاکی کہ عدالت ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔
عدالت نے ڈی جی امیگریشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔

Leave a reply