فوجی عدالتوں میں سویلینزکےکیس:زیرحراست افرادکوعام جیلوں میں منتقل کرنےکی استدعامسترد

0
4

فوجی عدالتوں میں سویلینزکےکیس میں سپریم کورٹ نےزیرحراست افرادکوعام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعامستردکردی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ نےفوجی عدالتوں میں سویلیئنزکےکیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سےلطیف کھوسہ پیش ہوئے۔

تحریک انصاف کےوکیل لطیف کھوسہ نےاستدعاکی کہ زیرحراست افرادکوعام جیلوں میں منتقل کیاجس کوعدالت نےمستردکردیا۔

 وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ زیر حراست افراد کی کم از کم جیلوں میں ملاقات تو کرائی جاسکتی ہے۔

جسٹس امین الدین خان نےدوران سماعت ریمارکس دئیےکہ ملاقات کے حوالے سےاٹارنی جنرل یقین دہانی کرواچکےہیں۔مقدمہ سن رہےہیں فی الحال کسی اور طرف نہ جائیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہاکہ وزارت دفاع کےوکیل خواجہ حارث بیمارہیں۔ خواجہ حارث کےمعدےمیں تکلیف ہےاس لئےپیش نہیں ہوسکتے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےسماعت ملتوی کرنےکی استدعاکی۔

جس کوسپریم کورٹ نےمنظورکرتےہوئےکیس کی مزیدسماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

Leave a reply