فوراً فون اپڈیٹ کریں: ایپل کی آئی فون صارفین کیلئے وارننگ جاری

آئی فون کے صارفین ہو جائیں ہوشیار،فوراً اپنے فون اپڈیٹ کرنے کیلئے رہیں تیار، ایپل نے آئی فون کے صارفین کیلئے وارننگ جاری کردی۔
ایپل نے خبردار کیا ہے کہ اگرآئی فون اپ ڈیٹ نہ کیے گئے، تو ہیکرز صارفین کے آڈیو سٹریمز تک رسائی حاصل کرکے حساس ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔ایپل نے اپنے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے iOS 18.4.1 اور دیگر ڈیوائسز کیلئے اہم سکیورٹی اپڈیٹ جاری کر دی ہے۔ یہ اپڈیٹ دو سنگین سکیورٹی خامیوں کو دور کرتی ہے، جنہیں سائبر حملہ آوروں نے حقیقت میں استعمال کیا ہے۔
ایپل کے مطابق یہ خطرناک خامیاں کورآڈیو اور پوائنٹر ایتھینٹکیشن سسٹم میں پائی گئیں اور ان خامیوں کے ذریعے ہیکرز صارف کے آڈیو سٹریمز تک رسائی حاصل کرکے حساس ڈیٹا چرا سکتے تھے اور متاثرہ ڈیوائس پر غیر مجاز کوڈ چلا سکتے تھے۔ایپل نے ان دونوں خامیوں کو اپڈیٹ کے ذریعے مکمل طور پر بند کر دیا ہے اور آئی فون صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے سسٹمز کو اپڈیٹ کریں ،تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔
ذہن نشین رہے کہ اپڈیٹ کے دوران موبائل ڈیوائس کو مستحکم انٹرنیٹ سے جوڑنا اور بیٹری مکمل چارج یا پاور سورس سے منسلک ہونا ضروری ہے۔
ایپل نے تمام صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً اپڈیٹ انسٹال کریں، تاکہ وہ زیر گردش ممکنہ سائبر حملوں سے مکمل طور پر محفوظ رہ سکیں۔
گوگل فوٹوز میں نیااور زبردست ویڈیو ایڈیٹنگ فیچر متعارف
دسمبر 11, 2025ٹک ٹاکرز کیلئےٹک ٹاک میں ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف
دسمبر 9, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سری لنکاکوانگلینڈکےہاتھوں دوسرےٹیسٹ میچ میں بھی شکست
ستمبر 2, 2024 -
مونا لیزا کی شاہکار پینٹنگ کا بڑا راز آشکار
مئی 14, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














