فورتھ جنریشن گاڑی’ ’کِیاسورینٹو‘ کی ملک بھر میں بکنگ کا آغاز

0
10

نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر،کِیا لکی موٹرزنے چوتھی جنریشن کی نئی ’’کِیا سورینٹو‘‘ کی بکنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
کِیا لکی موٹرز نے ملک بھر میں اپنی نئی فورتھ جنریشن ’’کیا سورینٹو‘‘ کی بکنگ شروع کردی، جس میں 3 قسم کے ڈرائیو ٹرین کے اختیارات اور محدود مدت کی پیشکش کے تحت نئی فنانسنگ پلانز فراہم کیے گئے ہیں۔کِیا سورینٹو 3 ورینٹس میں دستیاب ہیں، جس میں فرنٹ وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی وی 6، 3.5 ایل)، ٹربو ہائبرڈ (ایف ڈبلیو ڈی 1.6 ایل) اور ٹربو ہائبرڈ آل وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی 1.6 ایل) شامل ہیں۔
صارفین 69 لاکھ 99 ہزار 500 روپے کی رقم جمع کرانے کے ساتھ نئی سورینٹو بک کروا سکتے ہیں، جس کے بعد 12 ماہانہ اقساط کے ذریعے آٹو فنانسنگ کے تحت ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
مختلف ویرینٹس کی فیکٹری سے باہر کی قیمتیں درج ذیل ہیں، فرنٹ وہیل ڈرائیو وی 6 ایک کروڑ 34 لاکھ 99 ہزار روپے، فرنٹ وہیل ڈرائیو برائے ہائبرڈ ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار روپے اور آل وہیل ڈرائیو بائے ہائبرڈ کی کل قیمت ایک کروڑ 59 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔
کِیاسورینٹو کی بکنگ کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ 11 مئی 2025 کوہوا،جو تاحال اوپن ہے۔گاڑی کے مختلف ویرینٹ کی دستیابی اور اہلیت کیلئے خریدار اپنے قریبی کِیا ڈیلرشپ کاوزٹ کرسکتے ہیں۔

Leave a reply