فون ٹیپ کی اجازت کامعاملہ:لارجربینچ بنانےکی سفارش

0
98

حساس ادارےکوفون ٹیپ کرنےکی اجازت دینےکےمعاملےپرلارجربینچ بنانےکی سفارش کی گئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کیخلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے سابق ایم پی اے غلام سرور کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے نوٹ کیا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنایا جائے۔
درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن پر کارروائی کو معطل کرے۔
واضح رہے کہ 10 جولائی کو حکومت کا حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنےکی اجازت دینے کا اختیار لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔ لاہور کے شہری نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وزیراعظم، وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Leave a reply