فیس بک میں متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کر وادی گئیں۔میٹا کی جانب سے فیس بک ایپ میں مختلف ٹیب کا اضافہ، صارف کی پسند اور لوکیشن کو مدنظر رکھ کر مواد دکھایا جائے گا۔
دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک میٹا میں متعدد اپ ڈیٹس کا بنیادی مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ ایسا مواد دکھانا ہے، جو صارفین کے دوستوں یا گھر والوں کا نہ ہو۔اس سلسلے میں لوکل ٹیب کےذریعے فیس بک کے دیگر حصوں جیسے مارکیٹ پلیس، لوکل گروپس اور ایونٹس سے مواد اکٹھا کیا جائے گا۔
لوکل ٹیب کی آزمائش ابھی امریکا کے مختلف شہروں میں کی جا رہی ہے۔اسی طرح ایکسپلور نامی ٹیب کی آزمائش بھی شروع کی گئی ہے۔یہ انسٹاگرام ایکسپلور جیسا فیچر ہے ، جس میں دکھائی جانیوالی فوٹوز، ویڈیوز اور دیگر مواد کو صارف کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔
ایک اور ٹیب کی آزمائش بھی فیس بک میں کی جا ری ہے، جو بنیادی طور پر ٹک ٹاک کے مقابلے کیلئے متعارف کرائی جا رہی ہے۔یہ ٹک ٹاک کی فار یو پیج سے ملتی جلتی فل سکرین ویڈیو ٹیب ہوگی ،جہاں مختصر، طویل اور لائیو ویڈیوز کو ایک جگہ اکٹھا کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ فیس بک میسنجر میں بھی میسنجر کمیونٹیز نامی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جہاں مختلف موضوعات کے متعدد چیٹ رومز تیار کیے جاسکیں گے اور فیس بک گروپ تشکیل دینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔