فیصلہ پارلیمنٹ یامیدان میں نہیں،فریقین آمنےسامنےبیٹھ کرطے کرینگے، رانا ثنا اللہ

0
6

وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ نےکہاہےکہ فیصلہ پارلیمنٹ یامیدان میں نہیں ،فریقین آمنےسامنےبیٹھ کرطےکریں گے۔
اپنےایک بیان میں مشیروزیراعظم راناثنااللہ کاکہناتھاکہ مولانافضل الرحمان کےرویےمیں افہام وتفہیم کاپہلوہے،ایسی کوئی بات نہیں کہ مولانافضل الرحمان بات سننےکوتیارنہ ہوں،مولاناکی قانونی ٹیم بیٹھےاورہماری طرف سےبھی لوگ بیٹھ کرراستہ نکالیں،بل کےمعاملےپردقت آئی ہےتومولاناکوآن بورڈلیکرہی اسےدورکیاجاسکتاہے۔
اُن کامز یدکہناتھاکہ فیصلہ پارلیمنٹ یامیدان میں نہیں،فریقین آمنےسامنےبیٹھ کرطےکریں گے،وقتی طورپردقت ہے،معاملہ آگےبڑھےگاتوحل ہوجائے گا،معاملےمیں ضداورہٹ دھرمی پیداہونےکاکوئی امکان نہیں،حکومت چاہتی ہےمدارس بل میں ایک آدھ ترمیم پہلےکرلی جائے،مولاناچاہتےہیں پہلےمدارس بل کونوٹیفائی کریں بعد میں حکومت چاہےترمیم کرلے۔

Leave a reply