فیصل آباد: سیاحت کے فروغ کیلئے ڈبل ڈیکر بس سروس متعارف

0
6

سیاحت کے فروغ کیلئے فیصل آباد میں ڈبل ڈیکر بس متعارف، فیصل آباد کو دیکھنے کے شوقین سیاحوں اور شہریوں کو تفریح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے خصوصی ٹور سروس متعارف کروائی گئی ہے۔
سروس کے تحت شہریوں سمیت کارپوریٹ سیکٹر کے افراد پاکستان کے مانچسٹر کہلانے والے صنعتی و سیاحتی شہر فیصل آباد کی بہترین انداز میں سیر وتفریح کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
اس حوالے سے منیجر آپریشن ذاکر حسین کا کہنا ہے کہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب نے فیصل آباد کی حدود تک کارپوریٹ سیکٹر کو سیر وتفریح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی ڈبل ڈیکر بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں منیجر یل گروپس،پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ، فیملی ٹورز،غیر ملکی کاروباری وفود، پروڈکٹ پروموشن کیلئے موبائل پلیٹ فارم،نجی تقریبات، سالگرہ، شادی و فیملی ٹورز کیلئے بکنگ کروا سکیں گے ۔
علاوہ ازیں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب نے دوسرے شہروں میں سیر وتفریح کیلئے 1 سے 3 یوم کی خصوصی بس سروس متعارف کروارہی ہے، جس میں ایک دن کے ٹور میں گٹ والا فارسٹ پارک، رانا ریزورٹ، ہیڈ بلوکی، چنیوٹ، کھیوڑا سالٹ مائن کٹاس راج، کلہر کہار، چھانگا مانگا کیلئے بکنگ کروا سکیں گے، جبکہ 2 سے 3 ایام کی سیر و تفریح کیلئے مری، نتھیا گلی،وادی سون، پتریاٹہ اور مزید دنوں کیلئے شمالی علاقہ جات کی سیر کروائی جائے گی۔

Leave a reply