فیصل واوڈا:ایم کیو ایم کے بعض رہنماؤں میں تحفظات پیدا ہوگئے

0
64

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی جانب سےسندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار فیصل واوڈا کے تجویز اور تائید کنندہ بننے پر ایم کیو ایم کے بعض رہنماؤں میں تحفظات پیدا ہوگئے ہیں.

انہوں نے اس فیصلے پر پارٹی کی اعلی قیادت سے بھی ناراضی کا اظہار کیا ہے،ایم کیو ایم کے ایک رہنما نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ ملکی حالات اور سیاسی معاملات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اختلافات ہونا جمہوری عمل کا حصہ ہے۔

اس قسم کے حالات ہر جمہوری پارٹی میں جنم لیتے ہیں، اکثریت کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے، کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

Leave a reply