پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ایک بار پھر انہیں گورنر ہاؤس سے نکالنے کی دھمکی دے ڈالی۔
خیبر پختونخوا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین نے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے پشاور کے منصوبوں کے نکالے جانے کی خبروں پر وفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وفاق کو پشاور کے منصوبوں پر کٹوتی نہیں کرنے دیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو شاید غنڈا بننا تھا، وہ غلطی سے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں ، ان کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔
گورنر کو دھمکی دینا محض ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ پورے آئینی نظام پر حملہ ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ، فیصل کریم اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں، ان کو دھمکی دہشتگردی میں آتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘بھارت میں کب ریلیزہوگی؟تاریخ سامنےآگئی
ستمبر 18, 2024 -
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ
اپریل 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔