فیلڈمارشل اورآرمی چیف میں فرق کیا؟

0
3

فیلڈمارشل اورآرمی چیف میں فرق کیا؟تفصیلات سامنےآگئیں۔
وفاقی حکومت نےکابینہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکوفیلڈمارشل کےعہدےپرترقی دینے کی منظوری دی ہے،وہ پاکستان کی تاریخ کے دوسرےفیلڈمارشل جبکہ ان سےقبل جنرل ایوب خان پاکستان کی تاریخ کےواحدفیلڈمارشل تھے۔فیلڈمارشل کاعہدہ جنرل کوغیرمعمولی خدمات پردیاجاتاہے ،فیلڈمارشل5 اسٹاراورآرمی چیف 4اسٹارجنرل ہوتےہیں۔
فیلڈمارشل ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہوتاہےجوکسی ملک کی بری فوج میں دیا جاتا ہے،یہ عہدہ جنرل سے اوپرہوتاہےاوراکثراعزازی طورپردیاجاتاہے،یہ عہدہ افسران کوجنگوں میں غیرمعمولی خدمات پردیاجاتاہے۔
فیلڈمارشل کااعزازمسلح افواج میں غیرمعمولی اورمثالی قیادت کےتناظرمیں دیاجاتاہے،یہ عہدہ کسی خاص کمان کی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک اعزازکی علامت ہوتاہے،فیلڈمارشل آرمی میں جنرل کےرینک سے اوپرسب سےبڑاعہدہ ہے۔

Leave a reply