فیلڈمارشل عاصم منیرکی قیادت میں پاکستان نئےدورمیں داخل

0
4

فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکی قیادت میں پاکستان نئےدورمیں داخل ہورہاہے۔
3اگست کوبرطانوی جریدےدی اکانومسٹ میں شائع مضمون میں فیلڈمارشل سید عاصم منیرکوخراج تحسین پیش کیاگیااوراُن کی پاک امریکی تعلقات کی کوششوں کو سراہا اور کہاکہ آرمی چیف امریکی تعلقات کونئی جہت دے رہےہیں۔
دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق18جون کوٹرمپ سےوائٹ ہاؤس میں فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی ملاقات خطےمیں سفارتی تبدیلی کاآغازتھی،ٹرمپ نےبھارت کومردہ معیشت قراردیکر25فیصدٹیرف عائدکیا،پاکستان سے تجارتی معاہدےکااعلان کرتےہوئےصرف19فیصدٹیرف عائدکیا،امریکاپاکستان سےتجارت ،اسلحہ اور انسداددہشتگردی تعاون کی بحالی پرکام کررہاہے۔
دی اکانومسٹ میں شائع مضمون میں کہاگیاکہ یہ جنوبی ایشیا،چین اورمشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کااشارہ ہے،امریکی عہدیدارنےپاکستان کی داعش کیخلاف کارروائیوں کااعتراف کیا،امریکا پاکستان کوبکتربندگاڑیاں نائٹ وژن آلات دینےپرغورکررہاہے،امریکی پالیسی سازبھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لےرہےہیں۔
دی اکانومسٹ میں شائع مضمون میں مزیدکہاگیاکہ عالمی سفارت کاراورسرمایہ کاربراہ راست فیلڈمارشل سےرابطےمیں ہیں،انہوں نےچین اورخلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقراررکھے،بھارت کےساتھ تنازع کےبعد فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی مقبولیت میں اضافہ ہوا،غیرملکی دباؤ کےباوجود آرمی چیف نےبھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی،ٹرمپ کےقریبی حلقےپاکستان کےکرپٹواورمائننگ سیکٹرزمیں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتےہیں،پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی عالمی سطح پرفیلڈمارشل عاصم منیرکےکردارکونئی شناخت دےرہی ہے۔

Leave a reply