فیلڈمارشل عاصم منیرکےصدربننےکی افواہوں اوربھارتی جارحیت پرپاک فوج کادوٹوک ردعمل

0
5

فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکےصدربننےکی افواہوں اوربھارتی جارحیت پرپاک فوج نےدوٹوک ردعمل دےدیا۔
برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھاکہ معرکہ حق کےبعدفیلڈمارشل عاصم منیرکے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بےبنیاد ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنےمعرکہ حق کےبعدکیےجانےوالےسیاسی تجزیےمسترد کردیے۔
پاکستان بھارتی فوجی کارروائی پرکیاردعمل ظاہرکرےگا،برطانوی جریدے کےسوال پرڈی جی آئی ایس پی آرکاجواب دیتےہوئےکہناتھاکہ ہم اس بار بھارت کےمشرق سےآغازکریں گے،آغازبھارت کےاندرگہرائی سےحملہ کرنےسےہوگا،بھارت کوسمجھنےکی ضرورت ہےکہ وہ بھی ہرجگہ مارے جاسکتے ہیں۔

Leave a reply