فیلڈمارشل کااعزازملنےپراللہ تعالیٰ کاشکرگزارہوں،فیلڈمارشل عاصم منیر

0
4

فیلڈمارشل جنرل عاصم منیرنےکہاہےکہ فیلڈمارشل کااعزازملنےپراللہ تعالیٰ کاشکرگزارہوں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اعزازقوم،افواج پاکستان،ملٹری شہدااورغازیوں کےنام کرتاہوں،صدرپاکستان ،وزیراعظم اورکابینہ کےاعتمادکا شکر گزارہوں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اعزازقوم کی امانت ہے،جس کونبھانےکےلئےلاکھوں عاصم بھی قربان ،یہ انفرادی نہیں بلکہ افواج پاکستان اورپوری قوم کےلئے اعزاز ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خیال رہےکہ وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینےکی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہےکہ جنرل سیدعاصم منیرپاکستان آرمی کی دوسری شخصیت ہیں جن کو فیلڈمارشل کےعہدے کے لئے منظوری دی گئی ہے، اس سے قبل صدر جنرل ایوب خان 1959 میں فیلڈ مارشل بنے تھے۔

Leave a reply