فیلڈمارشل کاسیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ،ہرممکن تعا ون کاعزم

فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےپنجاب کےسیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کیااورہرممکن تعاون کےعزم کااعادہ کیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈمارشل سید عاصم منیرنےپنجاب کےسیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔آرمی چیف نے سیالکوٹ،شکرگڑھ ،نارووال اورکرتارپورکادورہ کیا،اُنہوں نے دربارصاحب کرتارپورکافضائی جائزہ بھی لیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ فیلڈمارشل کی آمدپرکورکمانڈرگوجرانوالہ نےاستقبال کیا،سکھ برادری نےآرمی چیف کاپرتپاک استقبال کیااورریلیف خدمات پرشکریہ اداکیا،فیلڈمارشل نے سکھ برادری سےملاقات کی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایس پی آرکابتاناہےکہ آرمی چیف کوجاری ریسکیواوریلیف کی کارروائیوں پربریفنگ دی گئی اور فیلڈمارشل کوبارشوں کےنئےسپیل اوراحتیاطی تدابیر کے حوالےسےبھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے سول انتظامیہ کےنمائندوں سےملاقات میں سیلابی صورتحال سےنمٹنےپربروقت ردعمل کی تعریف کی اور جوانوں اورسول انتظامیہ کےدرمیان مثالی کوآرڈی نیشن کی تعریف کی۔آرمی چیف نےجوانوں سےملاقات میں بلندحوصلےاورآپریشنل تیاری اورخدمت کے جذبےکوسراہا۔انہوں نےمشکل حالات میں ریلیف اورریسکیوآپریشن کرنے پرفوجی جوانوں کی خدمات کوسراہا۔
ترجمان پاک فوج کاکہنااہےکہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےاس عزم کااعادہ کیاکہ کرتارپورسمیت تمام مذہبی مقامات کواصل حالت میں بحال کرینگے۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکاکہناتھاکہ ریاست اوراداروں کی ذمہ داری ہےاقلیتوں اوران کےمقدس مقامات کاتحفظ کریں۔