فیک ویڈیوکیس:ایف آئی اےنےپیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی
صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیکٹ ویڈیوکیس میں ایف آئی اے نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
لاہورہائیکورٹ میں صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیوکےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ایکس سابق(ٹوئٹر) کی قانونی حیثیت پر دلائل طلب کرلیے ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےریمارکس دئیےکہ آئندہ سماعت پر سوشل ایپ کی قانونی حیثیت پر دلائل دیں۔
وکیل وفاقی حکومت نےکہاکہ ایف آئی اے نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے اسلام آباد میں چھاپے مارے ہیں۔ چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے،چاروں ملزمان کی جائیدادوں کو منجمد کرنے کی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے ،چار ملزمان کے ریڈ ورانٹ جاری کردیے گے ہیں ۔
وکیل وفاقی حکومت نےمزیدکہاکہ عتیق نامی پر فلک جاوید کو چھپانے کا الزام آتا ہے ، عتیق ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے گے ، عتیق کا موبائل کبھی کبھی آون ہوتا ہے کبھی بند ہوتا ہے ۔ فلک جاوید کے خاوند شکیل کا کاروبار نجی کمپنی کی سم کی فرنچائز کاہے۔ فلک جاوید کے خلاف پی ٹی اے کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےکہاکہ آپ اپنی تفتیش جاری رکھے آپ کی تفتیش میں کافی چیزیں سامنے آئیں ہیں۔
عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیش پر ایف آئی اے کی تعریف کی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےکہاکہ آپ کی رپورٹس آچکی ہیں آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔
وکیل و فاقی حکومت نےکہاکہ ٹویٹر کی بندش کے خلاف درخواستیں دیگر بنچ میں زیر سماعت ہیں۔ آپ تمام درخواستوں کو اس بنچ میں یکجا کردیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صدیوں پرانےاہرام مصر کی تعمیر کیسے ہوئی؟ راز کھل گیا
مئی 21, 2024 -
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
اپریل 24, 2024 -
روپےکےمقابلےمیں ڈالرمزیدتگڑا
اگست 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔