قائداعظم محمد علی جناح کی برسی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے

0
51

ملک بھرمیں قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 76 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔
بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نےدن رات محنت کرکےپاکستان کی بنیاد رکھی ،قائداعظم محمدعلی جناح کی انتھک محنت اور ولولہ انگیز قیادت میں پاک سر زمین 14اگست 1947کومعرض وجودمیں آئی، قائداعظم محمدعلی جناح قیام پاکستان سےاپنی وفات تک پاکستان کے پہلے گورنر جنرل رہے ، محمد علی جناح کو 1937 میں مولانا مظہر الدین نے قائد اعظم کا لقب دیا۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پونجاجناح کےگھرپیدا ہوئے، 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلینڈ چلے گئے، 1896 میں قائد اعظم نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا، انہیں نوجوانوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔بانی پاکستان میں اپنی عوام کےلئے کچھ کرنےکاجذبہ موجودتھا۔اس لئے اُنہوں نے 1913ء میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کے حصول کی جدوجہد شروع کر دی۔
قائد اعظم پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی بیماری نے ان کے تعمیری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے دیا، وہ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 میں انتقال کر گئے۔
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply