قائداعظم نےسب سےپہلےوفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی،بلاول بھٹو

0
36

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ بانی پاکستان نے قائداعظم نےسب سےپہلےوفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی،وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےایکس سابقہ(ٹوئٹر)پراپنےپیغام میں حوالہ جات کےساتھ لکھاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پہلی مرتبہ وفاقی آئینی عدالت کی تفصیل 27 اکتوبر 1931 کو لندن میں منعقدہ گول میز کانفرنس میں پیش کی، ان کی یہ تجویز تقریباً پی پی پی کی پیش کردہ تجویز سے مماثلت رکھتی ہے۔
بلاول بھٹوزرداری کامزیدکہناتھاکہ قائداعظم نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کے لئے وفاقی آئینی عدالت، ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کیلئے سپریم کورٹ اور ایک فوجداری اپیل کی عدالت کی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سوال جو وفاقی آئین سے متعلق ہو یا آئین سے پیدا ہو، اسے وفاقی عدالت میں جانا چاہئے۔
اُن کاکہناتھاکہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بانی پاکستان نے سب سے پہلے وفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی۔ قائداعظم نے ایک ہی عدالت کو ’’وفاقی قوانین‘‘ پر وسیع دائرہ اختیار دینے کی بھی مخالفت کی اور یہ کہا کہ میں یہ مؤقف رکھتا ہوں کہ کسی بھی شہری کو اگر اس کے حق پر حملہ کیا جائے یا اسے چیلنج کیا جائے، تو اسے براہ راست وفاقی عدالت میں جانے کا حق حاصل ہونا چاہئے، اس طرح کی حد بندی کے ساتھ، وفاقی عدالت اتنی زیادہ مصروف نہیں ہوگی، اور اس لئے مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کامزیدکہناتھاکہ قائداعظم کی تجاویز بعد میں جرمنی کے 1949 کے بنیادی قانون سے بھی مماثلت رکھتی تھیں جس نے وفاقی آئینی عدالت قائم کی۔

Leave a reply