قائداعظم کایوم وفات:گورنراوروزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائدپرحاضری

0
24

بابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناح کے76ویں یوم وفات پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری اوروز یراعلیٰ مرادعلی شاہ نے مزارقائدپرحاضری دی اورمزارپرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی ۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری:
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےگورنرسندھ کاکہناتھاکہ قائدکے مزار پر آکر فاتحہ کی، اللہ تعالیٰ ہمیں قائداعظم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطافرمائے، اس ملک میں بیرونی طاقتوں کا بیانیہ فروخت ہورہا ہے،خریدار خرید رہے ہیں، آج ہمیں معاشی طور پر کمزور کیا جارہا ہے، جو بیانیہ ہم جلسوں میں دے رہے ہیں اس کا معیشت پر فرق پڑے گا۔ہم آج شرمندہ ہیں کیونکہ اس ملک میں 9مئی جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں، ایک سیاسی جماعت کے لیڈران کی گفتگو سب نے سنی، سمجھتا ہوں ہمیں بہت ساری قربانیاں دینا پڑیں گی۔
کامران ٹیسوری کامزیدکہناتھاکہ سیاسی جماعت کے نعرے اور بیانیے پر غور کریں تو لگتا ہے یہ پاکستان میں نہیں کھڑے ۔ کچھ لوگ دشمن کےبیانیے کو خرید پھر بیچ رہے ہیں، اب قوم کو دیکھنا اور سوچنا ہے، لاکھوں قربانیاں دی گئیں،اب بھی سلسلہ جاری ہے، ہم نے چھ ،سات اور 8ستمبر منایا۔ 24کروڑ عوام معاشی بحران میں پھنسے ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ:
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کےہمراہ کابینہ کے اراکین نے بھی مزار پر حاضری دی ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں پیارا ملک پاکستان دیا، ہم قائد کے ویژن پر عملدرآمد کریں گے، ملک کو اس جگہ لے کر جائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال نےدیکھا۔اللہ اس ملک کی لیڈر شپ کو طاقت دے کہ وہ سیاسی اور معاشی مشکلات سے مقابلہ کرسکیں۔ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا، متحد ہوکر عالم اسلام مسلمان مخالف قوتوں کا مقابلہ کریں، اپنی ذاتی رنجشوں کو پیچھے رکھ کر ملکی مسائل کو حل کریں۔
وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے ۔

Leave a reply