قاضی فائزعیسیٰ پرحملہ کرنیوالوں کےنام پی سی ایل میں شامل،پاکستان کابرطانیہ کوخط

0
28

لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پرحملہ کرنےوالے23پاکستانیوں کےنام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ(پی سی ایل)میں شامل کرکےپاکستان نےحوالگی کےلئے برطانیہ کوخط لکھ دیا۔
ذرائع کےمطابق لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی پرحملہ کرنےوالے23پاکستانیوں کی نشاندہی کےبعدپاکستان حکومت نےحوالگی کےلئےبرطانیہ کوخط لکھ دیااوران کےنام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل )میں ڈال دئیے۔
ذرائع کےمطابق ان 23 پاکستانیوں میں تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری اور لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی کے نام بھی شامل ہیں۔
مذکورہ افراد میں سے کوئی بھی فرد پاکستان کی سرزمین پر آنے کی صورت میں پاکستان میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہےکہ چندروزقبل برطانیہ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی پرتحریک انصاف کےلوگوں نےحملہ کیاتھا۔

Leave a reply