قدیم ونڈ کیچر آج کے اے سی سے طاقتور تھے ؟

0
46

پاکستان ٹوڈے: کیا700 سال قدیم ونڈ کیچر آج کے جدید اے سی سے زیادہ طاقتور تھے؟

تفصیلات کے مطابق پرانے زمانے میں عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے کے قدیم نظام نے سب کو چونکا دیا۔  ویب سائٹ ”فری تنھک“ کے مطابق ایئر کنڈیشن کی ایجاد 500 عیسوی میں فارسیوں کی جانب سے کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فارسیوں کی جانب سے زمین پر ہوا کو استعمال میں لانے کے لیے وینٹیلیشن سسٹم بنایا گیا جسے ونڈ کیچرز (ونڈ ٹاورز) کہا جاتا تھا۔ٹاور کے اوپری حصے پر جالیاں بنائی جاتیں جو ٹھنڈی ہوا کو نیچے کی جانب کھینچتی تھیں، جبکہ گرم ہوا کو اوپر اور پھر باہر کی جانب پھینک دیا جاتا۔

یہ حیرت انگیز ونڈ کیچرز آج کے جدید ائیر کنڈیشنز جیسی صلاحیت رکھتے تھے اور اس وقت کے لوگوں کو ٹھنڈی ہوا فراہم کرتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ قدیم ترین ائیر کنڈیشن مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان میں بھی دیکھے گئے جو روایتی فارسی فنِ تعمیر سے متاثر ہیں۔ ماہرین کے مطابق ونڈ کیچرز‘ کو فارسیوں سے قبل مصری تیار کرنے والے تھے، لیکن شواہد فارسیوں کے حق میں نظر آئے۔

Leave a reply