قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل،محسن نقوی کامزدوروں کےاعزازمیں ظہرانہ

قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈمدت میں تکمیل،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی کی جانب سے1500مزدوروں کےاعزازمیں ظہرانہ دیاگیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور لنچ کیا،مزدوروں نےمحسن نقوی کےساتھ سلفیاں اور تصویریں بنوائیں، چیئرمین پی سی بی نے دن رات محنت کر کے سٹیڈیم مکمل کرنے پر ورکرز کا شکریہ ادا کیا اور شاباش دی ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،اُنہوں نے مزدوروں کو کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت دی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ آپ قوم کے ہیرو ہیں، سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔قذافی سٹیڈیم آپ کا سٹیڈیم ہے۔قذافی سٹیڈیم کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے میں آپ کی دن رات کی محنت شامل ہے۔
اس موقع پرمزدوروں کاچیئرمین پی سی بی سےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ محسن نقوی صاحب آپ نے کمال کر دیا۔ 3 ماہ سے قذافی سٹیڈیم میں ہیں۔ سٹیڈیم دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔محسن صاحب آپ کی محنت رنگ لائی ہے۔ ہم خود آپ کو سٹیڈیم میں صبح شام دیکھتے ہیں۔ لنچ بھی ہم اپنے’ ہتھیاروں‘ کے ساتھ کر رہے ہیں۔
بعض مزدور بیلچہ ساتھ اٹھائے لنچ کرتے رہے ۔
مزدوروں نے مٹن قورمہ، چکن روسٹ، بیف پلاو اور لائیو گرما گرم نان پر مشتمل لنچ کیا،زردہ، رائتہ، فریش سلاد، منرل واٹر، کولڈ ڈرنکس اور کشمیری چائے سے مزدوروں کی تواضع کی گئی ۔
ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر، پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی،ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر،نیسپاک، پی سی بی کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آفٹرلائف ٹیکنالوجی :کیا مرحومین سے بات کرنا ممکن ہو گا؟
اگست 26, 2024 -
سکولوں کےاوقات کارتبدیل،نوٹیفکیشن جاری
اکتوبر 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔