قرضوں سےنجات کیلئےاہداف پرپیشرفت یقینی بناناہوگا،وزیراعظم شہبازشریف

0
38

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ قرضوں سےنجات کےلئےاہداف پر پیشرفت یقینی بناناہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاایف بی آرمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن کےسفرکاآغازہوچکاہے،ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن کیلئےپوری ٹیم نےمل کرکاوشیں کیں،ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن کاسفرطویل ہے،راستےمیں حائل رکاوٹیں عبورکرنی ہوں گی،پاکستان کےخوشحال مستقبل کیلئےشبانہ روزمحنت کرنی ہوگی۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ گزشتہ سال کےمقابلےریونیومیں27فیصداضافہ ہوا،مختلف ٹربیونلزمیں کھربوں روپےکےکیسززیرالتواہیں،ٹیکس کیسز کےفوری فیصلےناگزیرہیں،کارکردگی کےحوالےسےمختلف اداروں میں موجودسقم دور کرنا ہوگا،ریونیونہیں بڑھائیں گےتوقرضوں سےنجات پانامشکل ہوجائےگا۔اداروں کےاہلکارمحنت اورجذبےسےکام کریں۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ ماضی سےسبق سیکھتےہوئےہمیں آگےبڑھنااورذمہ داری سےکام کرناہوگا،عدالت سے23ارب روپےکااسٹےختم ہوا،یہ23ارب روپےسمندرمیں قطرےکےبرابرہیں،کسٹم سمیت دیگراداروں میں جدید ٹیکنالوجی کومتعارف کرایاہے،قرضوں سےنجات کےلئےاہداف پرپیشرفت یقینی بناناہوگا،دنیامیں پاکستان کانام ضروربنےگا،سرمایہ کارہمارےسرکاتاج ہیں، ہرممکن سہولت فراہم کریں گے،جوتبدیلی آنی چاہیےتھی اس کی شروعات ہوچکی ہے۔

Leave a reply