قطرمضبوط اتحادی ہے،شخصیات کونشانہ بناتےوقت اسرائیل کواحتیاط کی ضرورت ہے،امریکا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ قطرمضبوط اتحادی ہے،شخصیات کونشانہ بناتےوقت اسرائیل کواحتیاط کی ضرورت ہے۔
واشنگٹن میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے کہناتھاکہ وینزویلاسےبڑی مقدارمیں منشیات امریکاآرہی ہے،وینزویلاکاگینگ لیڈرز کے ساتھ کھڑےہوناناقابل قبول ہے،قطرامریکاکامضبوط اتحادی ہے،شخصیات کونشانہ بناتےوقت احتیاط کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نےمزیدکہاہےکہ دنیابھرمیں امریکی پرچم جلایاجارہاہے،یہ صحیح نہیں، یورپ ہمارادوست اورروس سےتیل خریدرہاہے،امریکانہیں چاہتاکہ یورپ روس سےتیل خریدے،قدرتی گیس ہویاسگریٹ،روس سےکچھ نہیں خریدناچاہئے، روس پرپابندیاں لگانےکیلئےتیارہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ اسرائیل امریکاکااہم اتحادی ہے،حماس سےمتعلق محتاط ہونےکی ضرورت ہے۔