
پاکستان کے فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،قطر ائیر ویز نے پاکستان میں اپنے تمام دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کے پاکستان آنے سے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آئے گی۔
رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کی ائیرلائن نے اپنے اخراجات میں کمی کیلئے پاکستان میں تمام دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے باعث پاکستان بھر میں قطر ائیرویز کے کانٹر سیل، ایڈمن، فنانس کے شعبے بند ہوجائیں گے۔ قطر ایئرویز کے دفاتر سے براہ راست ٹکٹوں کی فروخت بھی ختم ہوجائے گی۔ ملک بھر میں قطر ائیرویز کے دفاتر بند ہونے کے بعد قطر ائیرویز کے ٹکٹس بذریعہ آن لائن خریدے جا سکیں گے۔ ایک طرف جہاں قطر ائیرویز کی جانب سے پاکستان میں اپنے تمام دفاتر بند کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، وہیں دوسری جانب سعودی عرب کی معروف ائیرلائن نے پاکستان میں فضائی آپریشنز کا اعلان کر دیا۔
سعودی عرب کی معروف ایئر لائن کو پاکستان سے فضائی آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودیہ کی آدیل ائیرلائن اپنا فلائٹ آپریشن 2 فروری سے شروع کرے گی اور پہلی پرواز ریاض سے کراچی پہنچے گی۔آدیل ایئر لائن کی پروازیں کراچی ریاض اور جدہ کیلئے آپریٹ کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق آدیل ایئر کی پہلی پرواز کراچی پہنچنے پر طیارے کو ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔