قومی ائیرلائن کی نجکاری کےمعاملےپرسپریم کورٹ کےآئینی بینچ نےحکم واپس لےلیا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے قومی ائیر لائن کی نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے قومی ائیر لائن انتظامیہ کو نئے پروفیشنلز بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی، حکومت نے قومی ائیر لائن نجکاری کا عمل شروع کیا تھا، نجکاری کے باعث قومی ائیر لائن میں نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں، قومی ائیر لائن نجکاری کا عمل دوبارہ کرنے جا رہا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ قومی ائیر لائن فلائٹ آپریشن پر پابندی بھی ختم ہوگئی ہے۔
جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ دوبارہ نجکاری کے عمل میں اب شاید ریٹ زیادہ ملے ۔
جسٹس جمال مندوخیل نے استفسارکیا قومی ائیر لائن نجکاری کرکے حکومت کہیں سپریم کورٹ آرڈر کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہی؟
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا نجکاری عدالت کو اعتماد میں لےکر کی جائے ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نجکاری پر اعتماد میں لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے عدالت اپنا اعتماد دیتی ہے، قومی ائیر لائن کی نجکاری اچھے طریقے سے کریں۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے قومی ائیر لائن کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
سرکاری سکولوں کیلئے 4 ارب 51کروڑ اور 71لاکھ کا بجٹ جاری
دسمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔