
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہواجس میں اپوزیشن نےخوب شورشرابہ کیا۔پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےبجٹ کے لئےحکومت کوسپورٹ کرنےکااعلان کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت اجلاس میں فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری کا عمل ہوا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی تحاریک پیش کی۔
فنانس بل منظور کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی گئی جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کیاگیا۔
اجلاس کے دوران فنانس بل کی منظوری ملتوی کرنے اور عوامی رائے کیلئے بھجوانے سے متعلق اپوزیشن کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئی۔
فنانس بل میں ارکان کی جانب سے ترامیم پیش کی گئیں، مبین عارف نے کہا کہ بل پر عوام کی رائے لی جائے، جتنی دیر تک عوام کی رائے نہیں آجاتی اتنی دیر تک بل کو موخر کیا جائے۔
عالیہ کامران نے کہا کہ اصل سٹیک ہولڈرز عوام ہیں، ٹیکس عوام نے ادا کرنا ہے، عوام کے ساتھ مشاورت ہونی چاہئے، عالیہ کامران اور مبین عارف کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں۔
سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی:
ایوان نے سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد کرنے کی بھی منظوری دے دی، اس کے علاوہ فنانس بل 2025 شق 6 اور 7 بھی کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی اظہارخیال:
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ حکومت نے ہمارےمطالبات مانےاس لئےبجٹ میں حکومت کوسپورٹ کررہےہیں، حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا، سولر پینلز پر بھی ان کے تحفظات دور کیے گئے اور مطالبات مانے گئے، انہی کی تجویز کے بعد اب ایف بی آر کے پاس گرفتاری کا اختیار نہیں ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی آمد:
وزیراعظم شہبازشریف نےبھی بجٹ اجلاس میں شرکت کی،قومی اسمبلی جب وزیراعظم شہبازشریف پہنچےتووہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اُن کی نشست پر جاکرملے اورمصافحہ کیا ۔ شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اعلی مریم نواز شریف پنجاب کارڈ یا لوجی پہنچ گئی
مارچ 13, 2024 -
رستم زماں گاما پہلوان کوبچھڑے64 برس بیت گئے
مئی 23, 2024 -
وزیراعظم کاصدرمملکت کوٹیلیفون،خیریت دریافت کی
نومبر 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔