قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

0
113

(پاکستان ٹوڈے) قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد 334 نشستوں پر نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

حکومتی اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی، مسلم لیگ (ن) 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی، ن لیگ نے 75 جنرل نشستیں جیتیں، 9 آزاد ارکان اس میں شامل ہوئے، خواتین کی 34 اور اقلیت کی 5 نشستیں ملی ہیں۔

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے ،قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ پی پی نے 54 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کی، اسے 16 خواتین کی جبکہ 3 اقلیت کی مخصوص نشستیں ملی ہیں۔

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم ارکان کی مجموعی تعداد 22 ہے، انہوں نے 17 جنرل نشستیں جیتی، انہیں 4 خواتین اور اقلیت کی 1 سیٹ ملی ہے، قومی اسمبلی میں جےیوآئی کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی، جےیوآئی نے قومی اسمبلی کی 6 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ خواتین کی 4 اور اقلیت کی ایک مختص نشست اُسے ملی۔

قومی اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان کی تعداد 4 ہے، جن میں 3 جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے جبکہ انہیں خواتین کی 1 مخصوص نشست ملی ہے، ایوان میں ق لیگ کے ارکان کی تعداد 5 ہوگئی ہے، پارٹی نے 3 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ ایک آزاد رکن نے شمولیت اختیار کی، انہیں خواتین کی 1 مخصوص نشست ملی

قومی اسمبلی میں ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ (ض)، بی اے پی، بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست ہے، قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی تعداد 8 ہے جبکہ این اے 8 باجوڑ پر الیکشن نہیں ہوا جبکہ این اے 146 خانیوال کا نوٹیفکیشن تاحال رکاہواہے۔

Leave a reply