قومی اسمبلی کےبعدسینیٹ سےپیکاترمیمی بل منظور

0
11

قومی اسمبلی کےبعدسینیٹ سےپیکاترمیمی بل منظورکرلیاگیا۔ترمیمی بل اب صدرمملکت کومنظوری کیلئےبھجوایاجائیگا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کی منظوری کےبعدبل باقاعدہ قانون بن جائیگا۔
ترمیمی بل کےمطابق نئی شق 1اےکےتحت سوشل میڈیاپروٹیکشن اینڈریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی،اتھارٹی کامرکزی دفتراسلام آبادمیں ہوگا،دفترصوبائی دارالحکومتوں میں بھی قائم کیاجائےگا،اتھارٹی سوشل میڈیاکےپلیٹ فارم کی سہولت کاری کرےگی۔
ترمیمی بل میں کہاگیاکہ اتھارٹی سوشل میڈیاصارفین کےتحفظ اورحقوق کویقینی بنائےگی،اتھارٹی سوشل میڈیاپلیٹ فارمزکی رجسٹریشن کی مجازہوگی،اتھارٹی رجسٹریشن کی منسوخی اورمعیارات کےتعین کی مجازہوگی،پیکاایکٹ کی خلاف ورزی پراتھارٹی تادیبی کارروائی کی مجازہوگی۔

Leave a reply