قومی تعلیمی فریم ورک بنانے کیلئے جامع پالیسی پر کام کاآغاز

0
115

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) قومی تعلیمی فریم ورک بنانے کیلئے جامع پالیسی پر کام شروع، ایک ماہ میں تیاری کا ٹاسک دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کے نمائندے عبداللہ اے فادیل کی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ۔۔۔ملاقات میں سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عبداللہ اے فادیل کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف کیا۔

اس موقع پرانہوں نے پاکستان کے عوام کیلئے معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کیلئے پاکستان کی مدد کرنے میں یونیسیف کے کردار کو سراہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سکول سے باہر بچوں کے مسئلے اور تعلیم تک رسائی اور معیار کے وسیع فرق کو ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوںنے کہا کہ وزارت تعلیم ایک قومی تعلیمی فریم ورک بنانے کیلئے ایک جامع منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت وفاق اور صوبے برابر کے سٹیک ہولڈر ہوں گے اور یہ پالیسی ایک ماہ کے اندر شروع کی جائے گی اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لایا جائے گا۔

Leave a reply