
وزیرمملکت شیزافاطمہ نےکہاہےکہ قومی سلامتی سےبڑھ کرکچھ بھی نہیں، ہمارےخلاف جوزبان استعمال ہوتی ہےناقابل برداشت ہے۔
قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکرسیدمیرغلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں منعقدہوا ،اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سےخوب شورشرابہ کیاگیا۔
قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی قادر پٹیل کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، تصویر تک ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکتی، ہر طرح کے آن لائن کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، بچوں کی پڑھائی ضائع ہو رہی ہے۔
رکن اسمبلی شازیہ مری کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا حکومتی اقدامات کی صورتحال انتہائی مضحکہ خیز ہے، ملک میں انٹرنیٹ بند ہے اور ڈیجیٹل پاکستان کا بل لے کر آ رہے ہیں، سوال کچھ پوچھتے ہیں اور جواب کچھ دیا جاتا ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں لیکن اس کے غلط استعمال کے خلاف ہیں، جو سوشل میڈیا غلط استعمال نہیں کرتے ان کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےوزیرمملکت شیزافاطمہ کاکہناتھاکہ وزارت داخلہ کی ہدایت پرپی ٹی اےنےایکس بندکیا،ہمارےخلاف جوزبان استعمال ہوتی ہےناقابل برداشت ہے،24فیصدموبائل یوزرزانٹرنیٹ میں بہتری آئی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان میں2فیصدسےبھی کم لوگ ایکس استعمال کرتےہیں،قومی سلامتی سےبڑھ کرکچھ بھی نہیں،میرےپاس انٹرنیٹ بندکرنےکاکوئی بٹن نہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
ستمبر 25, 2024 -
ثروت گیلانی نے شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سے محبت کا انکشاف
اپریل 18, 2024 -
ٓآج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
جون 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔