قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس:انسداددہشتگردی کیلئےقومی اتفاق کی ضرورت پرزور

0
33

قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں انسداددہشت گردی کےلئےقومی اتفاق کی ضرورت پرزوردیاگیا۔دہشتگرد ی کو  جڑ سے اکھاڑ نے کیلئے نیشنل ایکشن پلان اورعزم استحکام کی حکمت عملی پرفوری عمل ہوگا۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں دہشت گردی کی شدیدمذمت کی گئی،قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی نےمتاثرہ خاندانوں سےیکجہتی کااظہارکیااورآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےاجلاس کےاختتام پردعاکرائی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ امن واستحکام خراب کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی، انسداددہشت گردی آپریشنزمیں فورسزکی بہادری پیشہ ورانہ مہارت کوسراہاگیا ،دہشتگردی کی تمام شکلوں کو ختم کرنےکےلئےپاکستان کےغیرمتزلزل عزم کااعادہ کیا،اجلاس میں انسداددہشت گردی کیلئےقومی اتفاق کی ضرورت پرزوردیاگیا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ دہشت گردنیٹ ورکس کاخاتمہ اورلاجسٹک سپورٹ کاانسداداورگٹھ جوڑختم کیاجائے،دہشتگردی جڑسےاکھاڑنےکیلئےنیشنل ایکشن پلان اورعزم استحکام کی حکمت عملی پرفوری عمل ہوگا،پروپیگنڈا اورپیروکاروں کی بھرتی مربوط حملوں کیلئےدہشت گردوں کےسوشل میڈیاکےاستعمال پرتشویش ہے،ریاست کی پوری طاقت کیساتھ اس خطرےکامقابلہ کرنےکے لئے اسٹریٹجک متفقہ سیاسی عزم پرزوردیاگیا،اجلاس میں انسداددہشت گردی کیلئےقومی اتفاق کی ضرورت پربھی زوردیاگیا۔

Leave a reply