
قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان بابراعظم کاآسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کےساتھ معاہدہ طےپاگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بگ بیش لیگ کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابراعظم کے ساتھ معاہدے کرلیا ہے، جس میں ممکنہ طور پر بابراعظم کی کٹ دیکھائی گئی ہے۔فرنچائز سابق کپتان بابراعظم کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جلد جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کیا تھا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بابراعظم کو بگ بیش لیگ کیلئے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ اس لیگ کیلئے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی این او سی جاری ہوا ہے۔فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کیلئے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلئے یکم ستمبر تک جبکہ حسن علی کو واروکشائر کائونٹی کیلئے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔
ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی پرپابندی :پیپلزپارٹی کابڑافیصلہ
جولائی 20, 2024 -
کملاہیرس کاامریکی شہریوں کیلئے بڑااعلان
اکتوبر 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔