
پاکستان ٹوڈے: قومی کھیل ہاکی کے میدان سے ہوا کا ٹھنڈا جھونکا۔ نیشن کپ میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-4 گول سے برابر رہا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشن کپ کے میچز 9 جون تک پولینڈ میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز ہونیوالے میچ کے پہلے ہاف میں ملائیشیا کا پلڑا بھاری رہا لیکن دوسرے ہاف میں پاکستانی شاہینوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول 32ویں منٹ میں عبدالرحمٰن، دوسرا گول 43 ویں منٹ میں پینالٹی کارنر کے ذریعے محمد سفیان خان، تیسرا فیلڈ گول 52ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد جبکہ چوتھا گول کھیل کے آخری لمحات میں پینالٹی سٹروک کے ذریعے ابوبکر محمود نے سکور کیا۔
ملائیشیا کی جانب سے پہلے ہاف میں فطری ساری، ابوبکر کمال اور فیض ساری نے گول سکور کیا جبکہ دوسرے ہاف میں ملائیشیا کی جانب سے واحد گول فطری ساری نے داغا۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 4-4 گول سے برابر رہا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 9 ٹیمیں شریک ہیں، جن کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 11کےشیڈول کااعلان،پہلی بار8ٹیموں کی شرکت
مارچ 11, 2026پاک بنگلہ دیش ون ڈے سیریز:میچ آفیشلزکااعلان
مارچ 9, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
راہبان بدھ مت کے وفد کا جولیان آثار قدیمہ کا دورہ
مئی 31, 2024 -
سابق صدرعارف علوی نےڈینٹل پریکٹس شروع کردی
جولائی 10, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














